Official Web

امارات کا حسن روحانی کے بیان پر ایرانی ناظم الامور کو طلب کر کے احتجاج

متحدہ عرب امارات نے اسرائیل کے ساتھ معاہدے پر ایرانی صدر حسن روحانی کے بیان پر ایرانی ناظم الامور کو دفتر خارجہ طلب کر کے احتجاج ریکارڈ کرایا۔

اماراتی حکام نے ایرانی ناظم الامور کو صدر روحانی کے دھمکی آمیز بیان پر احتجاج ریکارڈ کرایا اور ایرانی ناظم الامور کو احتجاجی مراسلہ بھی تھمایا گیا۔

ایران کے صدر حسن روحانی نے امارات اسرائیل تعلقات کو بہت بڑی غلطی اور خطے میں اسرائیل کے قدم مضبوط کروانے پر سنگین نتائج سے خبردار کیا تھا۔

یاد رہے کہ 13 اگست کو متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے درمیان ایک امن معاہدہ طے پایا تھا جس کے تحت دونوں ممالک کے درمیان سفارت کاری شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

اس فیصلے کا امریکا سمیت یورپی ممالک نے خیر مقدم کیا تھا جب کہ ایران اور ترکی سمیت بیشتر اسلامی ممالک نے اس فیصلے کو مسجد الاقصیٰ کاز کی پیٹ پر چھرا گھونپنے کے مترادف قرار دیا تھا۔

ایرانی صدر حسن روحانی کا کہنا تھا کہ یہ معاہدہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو انتخابات میں دوبارہ جتوانے کے لیے کیا گیا جب کہ ترکی نے اس فیصلے کے باعث یو اے ای سے اپنا سفیر واپس بلانے پر غور شروع کر دیا ہے۔

%d bloggers like this: