Official Web

کشمیریوں کو خود ارادیت کا حق ملنے تک حمایت جاری رکھیں گے: شبلی فراز

اسلام آباد:  وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز کا کہنا ہے کہ کشمیریوں کوخودارادیت کا حق ملنےتک پاکستان انکی حمایت جاری رکھے گا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ اپنے ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ کشمیریوں سےانکی آزادی چھین کرآزادی کا جشن منانے والےنیا ظالم سامراج بن کرتہذیب،جمہوریت اورانسانی حقوق روندرہے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ ہر15 اگست کو کشمیری عالمی برادری کو پیغام دیتے ہیں کہ استصواب رائے کا ان سے کیا گیا وعدہ پورا کیا جائے۔ کشمیریوں کوخودارادیت کا حق ملنےتک پاکستان انکی حمایت جاری رکھے گا۔

%d bloggers like this: