Official Web

اموات اور کیسز میں مسلسل کمی: ایک دن میں 9 افراد جاں بحق، 747 نئے کیسز رپورٹ

اسلام آباد:کورونا کا زور ٹوٹ گیا، کیسز اور اموات میں مسلسل کمی ہونے لگی، مہلک وائرس نے 9 افراد کی جان لے لی، جس کے بعد اموات کی تعداد 6 ہزار 162 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 2 لاکھ 88 ہزار 47 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 747 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 95 ہزار 203، سندھ میں ایک لاکھ 25 ہزار 632، خیبر پختونخوا میں 35 ہزار 91، بلوچستان میں 12 ہزار 144، گلگت بلتستان میں 2 ہزار 452، اسلام آباد میں 15 ہزار 346 جبکہ آزاد کشمیر میں 2 ہزار 179 کیسز رپورٹ ہوئے۔

ملک بھر میں اب تک 22 لاکھ 53 ہزار 131 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 23 ہزار 722 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 2 لاکھ 65 ہزار 624 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 768 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 9 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 6 ہزار 162 ہوگئی۔ پنجاب میں 2 ہزار 180، سندھ میں 2 ہزار 313، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 238، اسلام آباد میں 173، بلوچستان میں 138، گلگت بلتستان میں 60 اور آزاد کشمیر میں 60 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

%d bloggers like this: