Official Web

بل گیٹس کی انسداد پولیو سے متعلق پاکستان کی کوششوں کی تعریف

مائیکروسافٹ اور بل ملنڈا گیٹس فاؤنڈیشن کے بانی بل گیٹس نے انسداد پولیو اور صحت عامہ کے امور سے متعلق حکومت پاکستان کی کوششوں کی تعریف کی ہے۔

بل گیٹس نے عالمی اقتصادی فورم کے اجلاس میں شرکت کے لیے ڈیووس میں موجود وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے ملاقات کی جس میں انسداد پولیس اور صحت عامہ کے مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر بل گیٹس نے پولیو کے خاتمے کے حوالے سے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی کوششوں کو سراہا اور صحت عامہ سے متعلق پاکستان کی کوششوں کی تعریف کی۔

خیال رہے کہ بل ملنڈا گیٹس فاؤنڈیشن پاکستان سے پولیو کے خاتمے کے لیے حکومت کے ساتھ مل کر کام کر رہی ہے۔