Official Web

مائیکرو سافٹ اپنا پہلا فولڈ ایبل سمارٹ فون متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا:  امریکا کی ملٹی نیشنل ٹیکنالوجی کمپنی مائیکروسافٹ نے اپنا پہلا سمارٹ فون بنا لیا ہے، اس موبائل فون کی خاص بات اس کا فولڈ ایبل ہونا ہے۔

خیال رہے کہ مائیکروسافٹ نے 2017 میں ونڈوز فون بند کرنے کا اعلان کیا تھا۔ اس کے بعد اب یہ امریکی کمپنی ایک بار پھر سمارٹ فون مارکیٹ میں داخل ہو رہی ہے۔

صارفین کیلئے اس فون کی قیمت تقریباً 2 لاکھ 35 ہزار پاکستاننی روپے رکھی گئی ہے۔ فون میں گیارہ میگا پکسل کا صرف ایک ہی کیمرا دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ اس میں دو بیٹریاں فراہم کی گئی ہیں۔ کہا جا رہا ہے کہ مکمل چارج کرنے پر بیٹری پورا دن کام کرے گی۔

مائیکروسافٹ کے اس فون میں فائیو جی کی سپورٹ موجود نہیں ہے۔ اس میں کوالکوم سنیپ ڈراگون 855 پراسیسر، 6 جی بی ریم اور 256 جی بی سٹوریج دی گئی ہے۔

%d bloggers like this: