Official Web

ہم ہربین القوامی فورم پراسلاموفوبیا کے مسئلے کواٹھارہے ہیں، شاہ محمود قریشی

اسلام آباد:وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ ہم ہربین القوامی فورم پراسلاموفوبیا کے مسئلے کواٹھارہے ہیں۔

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بھارت میں آج مسلمان اقلیت محفوظ نہیں ہے، مسجد کوشہید کرکے مندربنانا قطعی طور پر درست نہیں، جذبات بھی مسلمانوں کے مجروح کرتے ہیں اورشہادتیں بھی مسلمانوں کی ہوتی ہیں۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ مسلمانوں کو ہی گرفتارکیا گیا، ہیومین رائٹس واچ، ایمنیسٹی انٹرنیشنل اوردیگرانسانی حقوق کی عالمی تنظیموں کو اس کا نوٹس لینا چاہیے۔ سیکیولراسٹیٹ کوتوبھارت کی اس حکومت نے دفن کردیا ہے، آج بھارت میں ایک ہندو اسٹیٹ جنم لے رہی ہے، یہ اندرونی مسئلہ نہیں ہے یہ انسانیت کا مسئلہ ہے۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان کو حق حاصل ہے کہ اس معاملے کو اٹھائے، ہم نے کل بھارتی ہائی کمیشن کے حکام کے ساتھ اس معاملے کواٹھایا اورپاکستان کی طرف سے ردعمل کا اظہارکیا، ہم ہرانٹرنیشنل فورم پراسلاموفوبیا کے مسئلے کواٹھا رہے ہیں اوروزیراعظم عمران خان کی جنرل اسمبلی کے گذشتہ اجلاس میں کی گئی تقریرمیں بڑھتے ہوئے اسلاموفوبیا کا تذکرہ موجود ہے۔