Official Web

شدید تنقید کے بعد صبا اور بلال کا گانا ’قبول‘ ریلیز ہوگیا

مسجد میں شوٹنگ کے باعث ریلیز سے قبل تنقید کی زد میں آنے والا گلوکار بلال سعید اور اداکارہ  صبا قمر  کا گانا ’قبول‘ پیش کردیا گیا۔

صبا قمر کی پہلی بار ہدایت کاری اور بلال سعید کی خوبصورت آواز میں ’قبول‘ گانا ریلیز  ہوگیا ہے جس کی ویڈیو میں دونوں ایک ساتھ جلوہ گر ہوئے ہیں اور مداحوں نے دونوں کی جوڑی کو بھی خوب پسند کیا ہے۔

گانا ‘قبول‘ پنجابی رومانوی گانا ہے جو 3 منٹ 59 سیکنڈ پر مشتمل ہے  اور 24 گھنٹے کے اندر ہی اسے اب تک یوٹیوب پر 17 لاکھ سے زائد لوگ دیکھ چکے ہیں اور یہ چوتھے نمبر پر ٹرینڈ کر رہا ہے۔

گانے کے  مناظر مسجد وزیر خان اور دیگر قدیم عمارتوں کے ہیں اور اسی وجہ سے یہ گانا ریلیز سے قبل ہی تنقید کا شکار ہوگیا تھا۔

یاد رہے کہ گانے کی ریلیز سے قبل تشہیر کے لیے صبا قمر اور بلال سعید نے چند تصاویر اور ایک ٹیزر شیئر کیا تھا جس پر متعدد لوگوں نے مسجد وزیر خان میں عکس بندی اور رقص کرنے پر اعتراض کیا تھا اور کارروائی کا مطالبہ کیا تھا۔

 مسجد وزیر خان میں فنکاروں کے رقص کے معاملے پر محکمہ اوقاف پنجاب نے مسجد کے مینیجر اشتیاق احمد کو معطل کردیا تھا۔

دوسری جانب اس معاملے پر صبا قمر اور بلال سعید نے معافی بھی مانگی تھی اور کہا تھا کہ اگر ہماری جانب سے کسی کے جذبات مجروح ہوئے تو معافی مانگتے ہیں لیکن ہم بھی مسلمان ہیں مسجد کے تقدس کا پامال نہیں کیا۔

%d bloggers like this: