Official Web

بدکلامی کی روک تھام کیلئے ٹوئٹر کا زبردست فیچر

مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر نے بلآخر بدکلامی کو روکنے کے لیے ایک زبرردست فیچر متعارف کرایا ہے جس کے تحت صارفین اپنے ٹوئٹ پر رپلائے کو محدود کر سکیں گے۔

ٹوئٹر کے’رپلائے لمٹنگ فیچر’ کے ذریعے صارفین اپنے ٹوئٹ پر آنے والے رپلائے کو محدود کر سکیں گے۔

اس سے قبل صارف کے ٹوئٹ پر کوئی بھی رپلائے کر سکتا تھا لیکن اب صارف اپنی پوسٹ کے لیے رپلائے کرنے والوں کو اپنی مرضی کے مطابق چن سکیں گے۔

ٹوئٹر اس فیچر پر رواں سال مئی سے تجربہ کر رہا ہے جس کے نتیجے میں صارفین کی جانب سے بلاک اور میوٹ کے آپشن کو استعمال کرنے میں واضح کمی دیکھنے میں آئی ہے۔

ٹوئٹر نے یہ فیچر آئی او ایس صارفین کے لیے گزشتہ ہفتے پیش کیا تھا اور اب یہ اینڈرائیڈ صارفین اور ویب سائٹ پر بھی فعال ہے۔