Official Web

امریکا اور عالمی ادارہ صحت کا کورونا کیلئے روسی ویکسین پر شکوک و شبہات کا اظہار

امریکا کے وبائی امراض کے ماہر ڈاکٹر انتھونی فاؤچی نے کورونا کےلیے روسی ویکسین کے محفوظ اور مؤثر ہونے پر شکوک و شبہات کا اظہا رکردیا۔

روس نے گزشتہ روز ویکسین کے تمام تجرباتی مراحل مکمل ہونے پر  آج  اسے لانچ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

اس حوالے سے اپنے ایک انٹرویو میں امریکی سائنسدان ڈاکٹر انتھونی فاؤچی نے کہاکہ ویکسین ہونا او راس کا محفوظ اور مؤثر ہونا، 2مختلف باتیں ہیں اور روسی ویکسین کے کیس میں انہوں نے ایسی کوئی شہادت یا ثبوت نہیں سنی جن سے انہیں لگے کہ یہ مؤثر اور محفوظ ہے۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ روس نے اپنی ویکسین کے مؤثر اور محفوظ ہونے کے تجربات کیے ہوں گے مگر انہیں اس پر شکوک و شبہات ہیں۔

دوسری جانب عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہےکہ کسی بھی ویکسین کے مؤثر ہونے اور افادیت جاننے کے لیے ڈیٹا کا ٹھوس جائزہ لینا ضروری ہے، اس سلسلے میں عالمی ادارہ روس سے قریبی رابطے میں ہے اور ویکسین کی جانچ سے متعلق بات چیت جاری ہے۔

ترجمان ڈبلیوایچ او نے واضح کیاکہ ہر ملک میں باقاعدہ قومی ایجنسیاں ہیں جو ویکسین یا دواؤں کے استعمال کی منظوری دیتی ہیں۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ ڈبلیو ایچ او نے ویکیسن اور ادویات کی منظوری کا ایک عمل طےکیاہے، ویکسین تیار کرنےوالاادارہ اس کی ڈبلیو ایچ او سے تصدیق کرواتا ہے جو معیارکی مہر ہے، انہوں نے کہا کہ عالمی ادارہ جلد بازی میں حفاظت پر سمجھوتہ نہیں کرےگا ۔

ادھر روس کے صدر ولادی میر پیوٹن نے بتایاکہ روس کی ویکسین منظور شدہ ہے اور اس کے نتائج انتہائی حوصلہ افزا ہیں، اس سے کورونا کےخلاف قوت مدافعت بڑھےگی۔

%d bloggers like this: