Official Web

جنوبی سوڈان ؛ شہریوں اور فوجیوں کے درمیان جھڑپ میں 127 ہلاکتیں

جوبا: شمالی افریقی ملک جنوبی سوڈان میں شہریوں اور فوجی اہلکاروں کے درمیان ہونے والی جھڑپ میں 127 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق 2011 میں سوڈان سے آزادی حاصل کرنے والے ملک جنوبی سوڈان کے قصبے تونج میں غیر قانونی اسلحے کے خلاف جاری آپریشن کے دوران فوجیوں اور عام شہریوں کے درمیان جھگڑا ہوگیا۔ دونوں جانب سے اندھا دھند فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں 127 افراد ہلاک اور 45 سے زائد زخمی ہو گئے۔

جنونی سوڈان کی فوج کے ترجمان میجر جنرل روائی نے ’’ اے ایف پی‘‘ کو بتایا کہ ہلاک ہونے والوں میں سکیورٹی فورسز کے 45 اہلکار جب کہ 82 مقامی نوجوان تھے۔ مزید 32 فوجی زخمی ہیں۔ ہلاک اور زخمی ہونے والوں قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں 6 زخمیوں کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔
سوڈان سے آزادی حاصل کرنے کے بعد سے ملک میں مسلح گروہوں کے درمیان جھڑپوں کے باعث خانہ جنگی ہی جاری تھی جس کے خاتمے کے لیے صدر سلوا کیر نے سیاسی رہنما رائیک ماچر کو گروہوں کو ہتھیار واپس لینے کی شرط پر نائب صدر مقرر کیا تھا۔

%d bloggers like this: