Official Web

عالمی ومقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں نمایاں کمی

کراچیعالمی مارکیٹ میں فی اونس 24 قیراط سونے کی قیمت مزید 55 ڈالر گھٹ کر 1933ڈالر کی سطح پر آگئی جس سے مقامی مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 6100 روپے کی کمی واقع ہوئی ہے۔

روس کی جانب سے کورونا ویکسین تیارہونے اور اگست کے آخر تک سونے کے مجموعی فروخت میں 50 فیصد سے زائد حصے کے حامل دوممالک چین اور بھارت کی جانب سے سونے کی خریداری سرگرمیاں گھٹنے سےسونے کی عالمی ومقامی مارکیٹوں میں غیریقینی کیفیت  کے باعث بدھ کو بھی سونے کی قیمتوں میں کمی واقع ہوئی۔

عالمی مارکیٹ میں فی اونس 24 قیراط سونے کی قیمت مزید 55 ڈالر گھٹ کر 1933ڈالر کی سطح پر آگئی جس سے مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 6100 روپے اور 5229روپے کی کمی واقع ہوئی جس کے نتیجے میں کراچی حیدرآباد سکھر ملتان لاہور فیصل آباد اسلام آباد راولپنڈی پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ  فی تولہ سونے کی قیمت گھٹ کر120000روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت گھٹ کر 102881روپے کی سطح پر آگئی۔

بلین مارکیٹ کے نمائندوں کا کہناہے کہ دبئی گولڈ مارکیٹ کے مقابلے میں پاکستانی صرافہ مارکیٹوں میں بدھ کو بھی فی تولہ سونے کی قیمت 2000روپے کم رہی ہے۔ ادی طرح فی تولہ چاندی کی قیمت بھی 200روپے کی کمی سے 1470روپے ہوگیی اور دس گرام چاندی کی قیمت 17قروپے 47پیسے کی کمی سے 1260روپے 28پیسے کی سطح پر آگئی۔