Official Web

فٹبال یورپا لیگ: کوارٹرز فائنل میں انٹر میلان اور مانچسٹر یونائیٹڈ کی جیت

برلن:  فٹبال یورپا لیگ کے کوارٹرز فائنل میں انٹرمیلان نے بائر فور کو دو ایک سے ہرا دیا جبکہ مانچسٹر یونائیٹڈ نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد کوپن ہیگن کو شکست دے کر کک آؤٹ کیا۔ میچ کا فیصلہ اضافی ٹائم کے واحد گول پر ہوا۔

تفصیل کے مطابق لاک ڈاؤن کے دوران فٹبال کے میدان آباد ہو چکے ہیں۔ یورپا لیگ کوارٹرز فائنل میں انٹرمیلان نے بائر فو لیورکیوسن کو شکست دی۔ رومیلو لوکاکو نے ایونٹ میں ریکارڈ نواں گول سکور کیا۔

مانچسٹر یونائیٹڈ اور کوپن ہیگن کے درمیان کھیلا گیا دوسرا میچ انتہائی سنسنی خیز مقابلہ ہوا۔ دونوں ٹیموں کی طرف سے تابڑ توڑ حملے کئے گئے تاہممقررہ وقت تک کوئی گول نہ ہو سکا۔

انجری ٹائم میں کوپن ہیگن کی غلطی یعنی مانچسٹر یونائیٹڈ کو ملنے والی پنلٹی فیصلہ کن ثابت ہوئی۔ ایس او پیز میں کھیلے اعصاب شکن مقابلے توجہ کا مرکز بن گئے۔