Official Web

شراب لائسنس کا معاملہ: وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نیب لاہور آفس پیش

لاہور: شراب لائسنس کے معاملے پر وزیراعلیٰ پنجاب نیب لاہور آفس پیش ہوگئے، عثمان بزدار نیب کو لائسنس کے اجرا کے حوالے سے تمام دستاویزات پیش کریں گے۔

وزیراعلیٰ پنجاب بغیر پروٹوکول نیب دفتر پہنچے۔ وزیراعلیٰ نے وزرا، مشیروں اور پارٹی رہنماؤں کو بھی نیب آفس نہ آنے کی ہدایت کر رکھی تھی۔ عثمان بزدار شراب لائسنس کے اجرا کے حوالے سے سرکاری دستاویز ات نیب کو پیش کریں گے، وزیراعلی نیب کے سوالات کے جواب دیں گے۔

 

%d bloggers like this: