Official Web

نیب کٹھ پتلی ادارہ بن چکا، حکومت کا ایجنڈا صرف انتقام اور مافیاز کو پالنا: رانا ثناء

لاہور: رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ نیب کٹھ پتلی ادارہ بن چکا ہے، حکومت کا ایجنڈا صرف انتقام اور مافیاز کو پالنا ہے۔

پاکستان مسلم لیگ نون کے رہنما رانا ثںاء اللہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا نیب خود طلب کرتا ہے اور پھرر کاوٹیں کھڑی کر کے روکتے ہیں، یہ ظاہر کرنے کیلئے کہ نیب آزاد ادارہ ہے عثمان بزدار کو طلب کیا گیا، حکومت اپوزیشن سے انتقام لے رہی ہے۔

ترجمان مسلم لیگ نون مریم اورنگزیب کا کہنا تھا پورے شہر میں رکاوٹوں سے حکمرانوں پر طاری خوف دیکھا جاسکتا ہے، نیب نیازی گٹھ جوڑ کے ہر ہتھکنڈے کے باوجود کارکنان نیب پہنچیں گے، فسطائی سوچ اور مسترد حکمران کارکنان کا راستہ روکنے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں، ان فسطائی ہتھکنڈوں سے نہ پہلے عوام کا راستہ روکا جاسکا، نہ آج روکا جاسکے گا۔