Official Web

انسٹاگرام صارف کا اداکارہ میرا کوانگریزی میں ترجمہ کرنے کا چیلنج

لاہور: انسٹاگرام پر ایک صارف نے میرا کی پوسٹ پرتبصرہ کرتے ہوئے انہیں انگریزی میں ترجمہ کا چیلنج دے دیا۔

اپنی گلابی انگریزی سے مشہور اداکارہ میرا نے اپنے انسٹاگرام پراداکارنعمان اعجاز کی ایک انسٹا پوسٹ شیئرکرائی جس میں انہوں نے لکھا کہ مجھے پاگلوں سے دوستی کرنا پسند ہے کیونکہ مصیبت میں کوئی سمجھدارساتھ نہیں دیتا، میں پاگل ہوں۔

اداکارہ نے ان کی پوسٹ پرلکھا کہ وہ اداکارکی بات سے متفق ہیں اورپھرمیرا کونعمان اعجازکی پوسٹ اتنی اچھی لگی کہ انہوں نے یہ اپنے اکاؤنٹ پرشیئرکرائی، جس کے بعد ایک صارف نے میرا کی پوسٹ پرتبصرہ کرتے ہوئے انہیں انگریزی ترجمہ کا چیلنج دے دیا۔

View this post on Instagram
A post shared by Meerajee Official Team (@meerajeeofficial) on Aug 9, 2020 at 1:31pm PDT

صارف نے کہا وہ اداکارہ کومان جائیں گے اگروہ ان جملوں کا انگریزی ترجمہ کرکے دکھادیں۔