Official Web

گوگل فائلز ایپ میں سیف فولڈر فیچر کا اضافہ

کیلیفورنیا: گوگل نے اپنی فائلز ایپ میں سیف فولڈر کے نام سے ایک نیا فیچر متعارف کرایا ہے، جس کی مدد سے فائلز صارفین اپنے ڈیٹا کو مزید محفوظ کر سکیں گے۔

فائلز ایپ کے اس وقت دنیا بھر میں 15 کروڑ سے زیادہ استعمال کنندگان ہیں اور دسمبر 2017 میں متعارف کرائے جانے کے وقت سے اب تک اس فائلز میں صارفین کی ایک کھرب فائلوں کو حذف کیا جا چکا ہے۔

گوگل کی جانب سے جاری بیان کے مطابق شروع میں سیف فولڈر کا فیچر 20 لاکھ استعمال کنندگان کو دستیاب ہوگا اور پھر آئندہ چند ہفتوں کے دوران بتدریج اس فیچر کو دوسرے صارفین کے لیے بھی متعارف کرائے جائے گا۔

سیف فولڈر فیچر کو چار اعداد پر مشتمل پن کوڈ کی مدد سے استعمال کیا جا سکے گا۔ جو لوگوں کو باآسانی اپنی اہم دستاویزات، تصاویر، ویڈیوز اور آڈیو فائلز اسٹور کرنے کے قابل بناتا ہے اور صارفین کی ذاتی فائلز کو دیگر افراد کے ذریعے کھولنے یا ان تک رسائی سے بھی ایپ کو محفوظ رکھتا ہے۔