Official Web

سانس کی تکلیف کے باعث اداکار سنجے دت ہسپتال متنقل

نئی دہلی: بھارتی اداکار سنجے دت کو سانس لینے میں تکلیف کے باعث ممبئی کے نجی ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

بالی وڈ انڈسٹری میں منا بھائی اور سنجو بابا کے نام سے معروف 61 سالہ اداکار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پوسٹ کرکے اپنی صحت کے حوالے سے مداحوں کو آگاہ کیا ہے۔

سنجے دت کا کہنا ہے کہ میں سب کو یقین دلانا چاہتا ہوں کہ میں خیریت سے ہوں اور ڈاکٹروں کی زیرنگرانی ہوں جب کہ میرا کورونا ٹیسٹ منفی آیا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ ڈاکٹروں ، نرسز اور دیگر عملے کی نگہداشت میں ہسپتال میں شاید انہیں ایک یا دو دن رہنا پڑے، آپ سب کی نیک خواہشات اور دعاؤں کے لیے شکریہ۔

%d bloggers like this: