Official Web

خیبر میں مظاہرین کا شجر کاری مہم پر دھاوا، تمام پودے اکھاڑ دیے

اڑا ضلع خیبر: قبائلی ضلع خیبر میں شجرکاری کے فورا بعد احتجاجی مظاہرین نے لگائے گئے پودوں پر حملہ کر کے تمام پودے اکھاڑ دیے۔

ضلع خیبر کی تحصیل باڑہ میں شجرکاری کا ایک بڑا منصوبہ افتتاح ہونے سے پہلے میدان جنگ بن گیا، شجرکاری کےلئے رکھے گئے پودوں پر مظاہرین نے یلغار کردی۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ ضلعی انتظامیہ اور فارسٹ ڈیپارٹمنٹ ہماری زمینوں پر بغیر پوچھے شجرکاری مہم کے بہانے پودے کس قانون کے تحت لگا رہے ہیں، یہ شجرکاری کے بعد ہماری زمینوں پر قبضہ کر لیتے ہیں۔

شجرکاری مہم کا افتتاح پی ٹی آئی ایم این اے، اقبال آفریدی اور ایم پی اے شفیق نے کیا تھا تاہم مظاہرین کے احتجاج پر منتخب نمائندے، ٹائگر فورس، ضلعی انتظامیہ اور فارسٹ ڈیپارٹمنٹ کے افسران بھاگ گئے۔