Official Web

تیز بارش نے کراچی کو پانی پانی کر دیا، سڑکیں ندی نالوں میں تبدیل، شہری پریشان

کراچی: تیز بارش نے کراچی کو پانی پانی کر دیا، وقفے وقفے سے بادل برسنے سے سڑکیں ندی نالوں میں تبدیل ہوگئیں۔ سیوریج نالے اوور فلو ہونے سے پانی گھروں میں داخل ہوگیا، شہری پریشان ہیں۔

کراچی میں بارش کے بعد مختلف مقامات پر پانی جمع ہے۔ قیوم آباد چورنگی پر بھی تاحال بارش کا پانی موجود ہے۔ انتظامیہ کی جانب سے اب تک نکاسی نہ کی جاسکی جس سے کورنگی روڈ سے گزرنے والوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

دوسری جانب پاک فوج سول انتظامیہ کی مدد کو پہنچ گئی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پاک آرمی نے کراچی میں ریلیف آپریشن کا آغاز کر دیا، پاک فوج کی ریسکیو ٹیمز متاثرہ علاقوں میں مصروف عمل ہیں، ڈی واٹرنگ پمپس اور ضروری حفاظتی سامان کے ساتھ امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔

نشیبی علاقوں سے پانی کی نکاسی بھی کی جا رہی ہے، پانی میں پھنسے لوگوں کو ریسکیو کیا جا رہا ہے، سیلاب اور کسی بھی ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کے لیے مزید ریسکیو ٹیمز الرٹ کر دی گئی ہیں۔

%d bloggers like this: