Official Web

ٹی ٹونٹی ورلڈکپ 2021ء کی میزبانی بھارت کے پاس برقرار

لاہور: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2021 کی میزبانی بھارت کے پاس ہی برقرار رہے گی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کا اہم اجلاس ہوا،اجلاس کے دوران فیصلہ کیا گیا ہے کہ ٹی ٹونٹی ورلڈکپ 2021ء کی میزبانی بھارت کے پاس برقرار رکھی جائے گی جبکہ یہ ایونٹ 2021ء کے اکتوبر، نومبر بھارت میں کھیلا جائے گا۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2022 آسٹریلیا میں منعقد ہوگا، یہ ایونٹ 2022 اکتوبر، نومبر میں کھیلا جائے گا۔

یاد رہے کہ رواں برس ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ آسٹریلیا میں ہونا تھا، آئی سی سی نے کورونا وائرس کی وجہ سے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ ملتوی کر دیا تھا۔

آئی سی سی نے ویمنز ورلڈ کپ ایک سال کے لیے ملتوی کر دیا، ویمنز ورلڈ کپ آئند سال چھ فروری سے سات مارچ تک نیوزی لینڈ میں کھیلا جانا تھا۔