وائٹ کالر کرائم کی تفتیش کے لئے نیب اسپیشل سیل قائم کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد: چیئرمین نیب جاوید اقبال کی ہدایت پر وائٹ کالر کرائم کی تفتیش کے لئے قومی احتساب بیورو کے اسپیشل سیل کے قیام کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اسپیشل سیل تجربہ کار تفتیشی افسران، بینکرز، چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس ، انکم ٹیکس افسران پر مشتمل ہوگا۔ یہ سیل وائٹ کالر کرائم کی تفتیش میں نیب افسران کی معاونت کریگا۔

نیب اسپیشل سیل تحقیقات میں معاونت کے لئے سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی)، فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر)، اسٹیٹ بینک اور متعلقہ اداروں سے قانون کے مطابق رہنمائی لینے کا مجاز ہوگا۔