Official Web

حالات بہتری کی جانب گامزن، کورونا سے اموات میں کمی، ایک دن میں 17 اموات

اسلام آباد: کورونا کا زور ٹوٹ گیا، کیسز اور اموات میں مسلسل کمی ہونے لگی، مہلک وائرس نے 17 افراد کی جان لے لی، جس کے بعد اموات کی تعداد 6 ہزار 52 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 2 لاکھ 82 ہزار 645 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 782 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 94 ہزار 40، سندھ میں ایک لاکھ 22 ہزار 759، خیبر پختونخوا میں 34 ہزار 432، بلوچستان میں 11 ہزار 821، گلگت بلتستان میں 2 ہزار 287، اسلام آباد میں 15 ہزار 182 جبکہ آزاد کشمیر میں 2 ہزار 124 کیسز رپورٹ ہوئے۔

ملک بھر میں اب تک 20 لاکھ 79 ہزار 33 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 20 ہزار 461 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 2 لاکھ 58 ہزار 99 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 826 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 17 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 6 ہزار 52 ہوگئی۔ پنجاب میں 2 ہزار 164، سندھ میں 2 ہزار 250، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 219، اسلام آباد میں 170، بلوچستان میں 137، گلگت بلتستان میں 55 اور آزاد کشمیر میں 57 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

%d bloggers like this: