Official Web

پاکستان نے دو وکٹوں کےنقصان پر 139 رنز بنا لئے،کم روشنی کے باعث کھیل ختم

مانچسٹر: پاکستانی کپتان اظہر علی نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ پاکستان نے دو وکٹوں کے نقصان پر 139 رنز بنا لئے ہیں۔ اس وقت بابر اعظم اور شان مسعود وکٹ پر موجود ہیں۔

کورونا وائرس کی وبا کی وجہ سے تماشائیوں کو میچ دیکھنے کے لیے میدان میں داخلے کی اجازت نہیں دی گئی ہے۔ پاکستان اور میزبان انگلینڈ کی ٹیموں کے درمیان ٹیسٹ سیریز کا پہلا میچ مانچسٹر کے میدان میں کھیلا جا رہا ہے۔

ابتدائی دو وکٹیں گرنے کے بعد بابر اعظم اور شان مسعود نے ذمہ داری سے محتاط بلے بازی جاری رکھتے ہوئے ٹیم کے سکور کو 139تک پہنچا دیا ہے۔ اس وقت بابر اعظم 69 جبکہ شان مسعود 46 رنز بنا کر وکٹ پر موجود ہیں۔ بارش کے باعث میچ کافی دیر رکا رہا۔

کپتان اظہر علی نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو مہمان ٹیم کی جانب سے شان مسعود اور عابد علی نے پاکستانی اننگز کا آغاز کیا۔ دونوں کھلاڑیوں نے پہلی وکٹ 36 رنز کی شراکت قائم کی تاہم جوفرا آرچر نے عابد علی کو 16 کے انفرادی سکور پر آؤٹ کردیا۔

اس کے بعد کریز پر آنے والے کھلاڑی کپتان اظہر علی زیادہ دیر وکٹ پر نہ ٹھہر سکے اور بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے۔ ان کی وکٹ کرس ووکس کے حصے میں آئی۔