Official Web

سائنسدانوں نے فلم ‘اسٹار وارز’ سے متاثر ہو کر اسمارٹ جلد تیار کر لی

سائنسدانوں نے ہالی وڈ فلم ‘اسٹار وارز’ سے متاثر ہو کر ایسی مصنوعی ‘اسمارٹ جلد’ تیار کی ہے جو چھونے پر کسی شے کی ساخت اور بناوٹ کو محسوس کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سنگاپورکے ماہرین نے مصنوعی ذہانت (آرٹیفیشل انٹیلی جنس) اور 100 ننھے منے سینسرز کے ذریعے یہ اسمارٹ جلد تیار کی ہے۔

سنگاپور یونیورسٹی کے پروفیسر بینجیمن ٹی کا کہنا ہے کہ میں فلم ‘اسٹار وارز’ کے ایک سین سے بے حد متاثر ہوا تھا جس میں یوک اسکائے واکر نے اپنا ہاتھ کھو دیا تھا اور ایک روبوٹ سرجن نے اس کا ہاتھ ٹھیک کردیا تھا، میں اس سائنس اور فکشن کے منظر کو حقیقت میں تبدیل کرنا چاہتا تھا۔

سائنسدانوں کے مطابق اس اسمارٹ جلد کا سائز ایک مربع سینٹی میٹر کے لگ بھگ ہے اور یہ انسان کے اعصابی نظام سے زیادہ تیز رفتار ہے۔

مصنوعی ذہانت پر مبنی یہ اسمارٹ جلد بریل لیٹرز کی پہچان سمیت 30 کے قریب اشیاء کو چھو کر ان کے بارے میں بتا سکتی ہے۔

اس اسمارٹ جلد کی درست پہچان کی شرح 90 فیصد سے زائد ہے جب کہ ماہرین اب اس جلد کے ذریعے مصنوعی ہاتھ اور انگلیاں بھی تیار کر رہے ہیں۔

%d bloggers like this: