Official Web

کورونا کا زور کم: ایک دن میں 21 افراد جاں بحق، اب تک 6 ہزار 35 اموات

اسلام آباد: پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 2 لاکھ 81 ہزار 863 ہوگئی۔ مہلک وائرس نے 21 افراد کی جان لے لی، جس کے بعد اموات کی تعداد 6 ہزار 35 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 727 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 93 ہزار 847، سندھ میں ایک لاکھ 22 ہزار 373، خیبر پختونخوا میں 34 ہزار 359، بلوچستان میں 11 ہزار 793، گلگت بلتستان میں 2 ہزار 234، اسلام آباد میں 15 ہزار 141 جبکہ آزاد کشمیر میں 2 ہزار 116 کیسز رپورٹ ہوئے۔

ملک بھر میں اب تک 20 لاکھ 58 ہزار 872 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 15 ہزار 1 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 2 لاکھ 56 ہزار 58 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 809 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 21 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 6 ہزار 35 ہوگئی۔ پنجاب میں 2 ہزار 162، سندھ میں 2 ہزار 245، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 215، اسلام آباد میں 167، بلوچستان میں 136، گلگت بلتستان میں 55 اور آزاد کشمیر میں 55 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

%d bloggers like this: