Official Web

مانچسٹر ٹیسٹ: پاکستان کا انگلینڈ کیخلاف بیٹنگ کا فیصلہ

مانچسٹر: پاکستان نے انگلینڈ کے خلاف تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

مانچسٹر کے اولڈ ٹریفورڈ گراؤنڈ میں کھیلے جا رہے میچ میں پاکستان کے کپتان اظہر علی نے ٹاس جیت کر میزبان ٹیم کو فیلڈنگ کی دعوت دی۔

اظہر علی کا کہنا تھا کہ موسم پر ہمارا کوئی کنٹرول نہیں ہے لیکن مثبت سوچ کے ساتھ میدان میں اتر رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم دو اسپنرز اور تین سیمرز کے ساتھ میدان میں اتر رہے ہیں کیونکہ جب آپ انگلینڈ آتے ہیں تو آپ کو مکمل بولنگ اور بیٹنگ کے ساتھ میدان میں اترنا ہوتا ہے۔

پاکستانی ٹیم ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے، اظہر علی (کپتان)، شان مسعود، عابد علی، بابر اعظم، اسد شفیق، شاداب خان، محمد رضوان (وکٹ کیپر)، یاسر شاہ، شاہین آفریدی، محمد عباس اور نسیم شاہ۔

%d bloggers like this: