Official Web

15 ستمبر سے اینڈرائیڈ ڈیوائسز منی ایکس باکس بننے کو تیار

ایکس باکس گیمز کے شوقین افراد کو خوشخبری دی جاتی ہے کہ وہ 15 ستمبر سے اپنی اینڈرائیڈ ڈیوائسز کو ایکس باکس کے طور پر استعمال کر کے اپنے پسندیدہ گیمز کھیل سکتے ہیں۔

جولائی میں یہ بات سامنے آئی تھی کہ مائیکروسافٹ کمپنی ایکس کلاؤڈ گیم اسٹریمنگ سروس لانچ کرنے کی منصوبہ بندی کر رہی ہے جس کے کنٹرول کی تیاری 8 بٹ ڈو کمپنی (8BitDo) کر رہی ہے۔

بتایا گیا تھا کہ یہ بلیو ٹوتھ کنٹرولر ہوگا جو سائز میں چھوٹا اور آسانی سے کسی بھی اسمارٹ فون یا ٹیبلیٹس میں لگایا جاسکے گا، اس کے ساتھ ہی اسی ڈیوائس کے ساتھ لگانے کے لیے ایک کلپ بھی فراہم کیا جائے گا۔

ایکس باکس کلاؤڈ سروس استعمال کرنے کے لیے بلیو ٹوتھ کنٹرولر ڈیزائن کیا گیا ہے جو یو ایس بی سی پورٹ سے چارج کیا جائے گا اور اس کی بیٹری 18 گھنٹے تک باآسانی چل سکتی ہے۔

ایکس کلاؤڈ گیم اسٹریمنگ سروس اور اس کا کنٹرولر 15 ستمبر کو لانچ ہورہا ہے—فوٹو بشکریہ دی ورج
اگرچہ اس کی تفصیلات تو جولائی میں سامنے آگئی تھیں لیکن یہ کب تک تیار ہوجائے گا اس کی حتمی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا تھا۔

تاہم اب ٹیکنالوجی ویب سائٹ میش ایبل کی رپورٹ کے مطابق مائیکروسافٹ کی ایکس کلاؤڈ گیم اسٹریمنگ سروس اور اس کا کنٹرولر 15 ستمبر کو لانچ ہورہا ہے جس کے بعد ایکس باکس گیمز کے شوقین افراد سو سے زائد گیمز اپنی اینڈرائڈ ڈیوائس میں ہی انجوائے کر سکیں گے۔

مائیکرو سافٹ کے مطابق فی الحال اس کی سروس 22 ممالک میں دستیاب ہوگی جس میں آسٹریا، کینیڈا، امریکا، سوئٹزرلینڈ، اسپین، سوئیڈن، جرمنی اور فرانس بھی شامل ہے۔

%d bloggers like this: