Official Web

بھارت نے اسرائیل سے سیکھا کیسے ڈیمو گرافی کو بدلا جائے: صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت عارف علوی نے کہا بھارت نے اسرائیل سے سیکھا کیسے ڈیمو گرافی کو بدلا جائے، انڈیا نے اسرائیل سے ظلم سیکھا، کشمیریوں پر پیلٹ گن کا استعمال کیا، بھارت نے ظلم کرنے کیلئے اسرائیل سے ٹیکنالوجی لی۔

یوم استحصال پر صدر مملکت عارف علوی نے کشمیر ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا بھارت نے مقبوضہ کشمیر پر غاصبانہ قبضہ کیا ہوا ہے، یوم استحصال کا مقصد دنیا کو بھارتی مظالم سے آگاہ کرنا ہے، کشمیر پر بھارت کے غیر قانونی قبضے سے معیشت کو نقصان پہنچا، بھارت نے شملہ وفد سمیت کسی معاہدے پر عملدرآمد نہیں کیا۔

صدر مملکت کا کہنا تھا امن کے پیغام کے باوجود بھارت نے پاکستان پر حملہ کیا، پاکستان نے امن قائم رکھنے کیلئے بھارتی پائلٹ کو واپس کیا، کشمیر بھارت کے ساتھ ایک قدم چلنے کو تیار نہیں، بھارت کی ہندوتوا سوچ نے خطے کے امن کو خطرے میں ڈال دیا۔

%d bloggers like this: