Official Web

بیروت دھماکے؛ پاکستان کا لبنانی حکومت اورعوام سے گہرے دکھ کا اظہار

اسلام آباد: پاکستان نے لبنانی حکومت اورعوام سے دھماکوں پرگہرے دکھ کا اظہارکیا ہے۔

ترجمان دفترخارجہ کے مطابق پاکستان نے لبنانی حکومت اورعوام سے دھماکوں پرگہرے دکھ کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ بیروت میں دھماکوں کے نتیجے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پرگہرا دکھ ہے۔

بیروت میں موجود پاکستانی کسی بھی مدد کیلئے پاکستانی سفارتخانے سے رابطہ کرسکتے ہیں، سفارتخانے سے مندرجہ ذیل نمبروں اورویب سائٹ پررابطہ کیا جا سکتا ہے۔

واضح رہے کہ بیروت میں ہولناک دھماکے سے کم ازکم 78 ہلاک اور4 ہزارسے زائد افراد زخمی جب کہ ریڈ کراس نے ہلاکتوں اور زخمیوں کی تعداد میں کئی گنا اضافے کا خدشہ ظاہرکیا ہے۔