Official Web

وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی عید صفائی آپریشن آج شام تک مکمل کرنے کی ہدایت

اہور: وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے عید صفائی آپریشن کو آج شام تک ہر حال میں مکمل کرنے کی ہدایت کر دی، عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ لاہور سمیت تمام چھوٹے بڑے شہروں میں آلائشوں کی ڈسپوزل کا کام جلد مکمل کیا جائے۔

وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی جانب سے جاری ہدایات میں کہا گیا ہے کہ عید کے تیسرے روز بھی صفائی اور کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے، صفائی انتظامات کے بارے شکایت پر ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی جائے، سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنیاں گلیوں، محلوں اور بازاروں کی صفائی ستھرائی کی ذمہ داری پوری کریں۔

عثمان بزدار نے کہا کہ انتظامی افسران اور متعلقہ اداروں کے حکام دفاتر سے باہر نکل کر صفائی آپریشن کی نگرانی کریں۔ گلی محلوں میں صفائی آپریشن کو موثر انداز میں جاری رکھا جائے۔ بارش کی صورت میں واسا کے افسران اور عملہ فیلڈ میں موجود رہے۔

%d bloggers like this: