Official Web

راجن پور میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، 5 دہشت گرد ہلاک

پنجاب پولیس کے انسداد دہشت گردی یونٹ (سی ٹی ڈی) نے راجن پور میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے 5 مبینہ دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔

پولیس کے مطابق راجن پور انڈس ہائی وے کے قریب عربی ٹبہ میں سی ٹی ڈی نے کاروائی کرتے ہوئے پانچ مبینہ دہشت گردوں کو ہلاک کیا، ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے 10 سے 15 کلو گرام وزنی بم اور اسلحہ بھی برآمد ہوا۔

ادھر بی ڈی ایس انچارج غلام عباس کے مطابق بم ڈسپوزل اسکواڈ کے عملے نے موقع پر پہنچ کر بم کو ناکارہ بنایا جو ریموٹ کٹنرول تھا۔