Official Web

سینیٹ سے دونوں بلز پاس ہونے پر تمام جماعتیں مبارکباد کی مستحق: شاہ محمود

اسلام آباد: شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ آج ثابت ہوگیا ملکی مفادات کو ذاتی مفادات پر ترجیح نہیں، دونوں بلز پاس ہونے پر تمام جماعتیں مبارکباد کی مستحق ہیں، سب نے مل کر بھارت کے مذموم عزائم کو ناکام بنایا، کوشش ہے گرے سے وائٹ لسٹ میں جائیں۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے سینیٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا جے یو آئی کے دوستوں نے بل کی مخالفت کی، وہ ابھی بھی فیصلے پر نظر ثانی کرسکتے ہیں، ہم سے 2 تقاضے کیے گئے جنہیں ہم نے نبھانے کی کوشش کی۔