Official Web

دہری شہریت معاملہ؛ وزیراعظم کی معاون خصوصی تانیہ ایدروس مستعفی

سلام آباد: وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے ڈیجیٹل پاکستان تانیہ ایدروس نے استعفی دے دیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کی معاون خصوصی برائے ڈیجیٹل پاکستان تانیہ ایدروس نے کہا کہ میری دہری شہریت کے باعث ریاست پر تنقید کی جارہی ہے جس سے ڈیجٹل پاکستان کا مقصد ماند پڑرہا ہے۔

Criticism levied towards the state as a consequence of my citizenship status is clouding the purpose of Digital Pakistan. In the greater public interest, I have submitted my resignation from the SAPM role. I will continue to serve my country and the PM’s vision to my best ability pic.twitter.com/BWBvBvO6uz
— Tania Aidrus (@taidrus) July 29, 2020

تانیہ ایدروس نے کہا کہ عوام کے وسیع تر مفاد میں بطور معاون خصوصی وزیراعظم کے عہدے سے مستعفیٰ ہونے کا فیصلہ کیا ہے اور اپنا استعفیٰ جمع کروادیا ہے تاہم ملک کی خدمت اور وزیراعظم عمران خان کے وژن کو اپنی قابلیت کے مطابق جاری رکھوں گی۔