Official Web

پاکستان کیلئے شوٹنگ میں بڑا اعزاز، پہلی مرتبہ ایشین رینکنگ کے ٹاپ ٹین میں دو پاکستانی شامل

اسلام آباد: ایشین رینکنگ کے ٹاپ ٹین میں شامل ہونے والے پاکستانی کھلاڑیوں میں غلام مصطفیٰ بشیر نے رینکنگ میں چھٹی اور خلیل اختر دسویں پوزیشن پر حاصل کی ہے۔

تفصیل کے مطابق پاکستان نے شوٹنگ کے کھیل میں بڑا اعزاز حاصل کر لیا ہے۔ پہلی مرتبہ دو پاکستانی شوٹر ایشین شوٹنگ رینکنگ میں ٹاپ ٹین میں شامل ہو گئے ہیں۔

غلام مصطفیٰ بشیر ایشین رینکنگ میں 8 درجے بہتری کے بعد چھٹے نمبر براجمان ہو گئے ہیں۔ غلام مصطفیٰ بشیر پہلے پاکستانی ہیں جو ایشیا میں چھٹے نمبر پر پہنچے ہیں۔

ان کے علاوہ خلیل اختر کا ایشین شوٹنگ رینکنگ میں دسواں نمبر ہے جبکہ ٹاپ تھری شوٹنگ رینکنگ پر چینی شوٹرز براجمان ہیں۔ دونوں پاکستانی شوٹرز پچیس میٹر ریپیڈ فائر کیٹگری میں کھیلتے ہیں۔ ایشین ٹاپ ٹین میں شامل ہونیوالے دونوں پاکستانی اولمپک کیلئے کوالیفائی کر چکے ہیں۔

%d bloggers like this: