Official Web

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 5 لاکھ 24 ہزار سے تجاوز کر گئی

واشنگٹن:دنیا بھر میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 5 لاکھ 24 ہزار سے تجاوز کر گئی، امریکا میں مسلسل دوسرے روز بھی 50 ہزار سے زیادہ مریض سامنے آئے، امریکا میں یوم آزادی کی متعدد تقریبات منسوخ کر دی گئیں۔

کرہ ارض مہلک وائرس کی لپیٹ میں ہے، دنیا بھر میں کورونا کے مریضوں میں مزید دو لاکھ نو ہزارافراد کا اضافہ ہو گیا۔ امریکا میں مزید ستاون ہزار افراد وائرس سے متاثر ہوئے۔ ریاست ٹیکساس میں تیزی سے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر عوامی مقامات پر ماسک پہننا لازمی قرار دے دیا گیا، فلوریڈا میں ریکارڈ کیسز سامنے آئے۔

فلوریڈا ڈیپارٹمنٹ آف ہیلتھ نے 10 ہزار 109 متاثرین رپورٹ کئے، امریکہ میں چار جولائی کو یومِ آزادی کی متعدد تقریبات منسوخ کر دی گئی ہیں، وارننگ کے باوجود صدر ٹرمپ ماؤنٹ رشمور پر 4 جولائی کی تقریب منعقد کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

برازیل میں اڑتالیس ہزار، بھارت میں بائیس ہزار اور میکسیکو میں 5 ہزار افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق کی گئی، مہلک وائرس سے برازیل میں مزید 1277، امریکا میں 687، میکسیکو میں 680، بھارت میں 377، روس میں 147 اور ایران میں 148 افراد زندگی کی بازی ہار گئے