Official Web

پاک فوج کی جانب سے تعمیر کردہ شہدائے غذر سٹیڈیم گلگت بلتستان انتظامیہ کے حوالے

گلگت:  پاک فوج کی جانب سے تعمیر کردہ شہدائے غذر سٹیڈیم گلگت بلتستان کی انتظامیہ کے حوالے کر دیا گیا۔

گلگلت بلتستان کے علاقے غذر میں پاک فوج کی جانب سے تعمیر کئے گئے سٹیڈیم سے مقامی نوجوانوں کیلئے کھیل اورثقافتی سرگرمیوں کو فروغ دینے کے مواقع فراہم ہوں گے۔

تعمیر سے وادی شہدا کے نوجوانوں کو قومی کھیلوں میں حصہ لینے کا موقع ملے گا۔ پاک فوج کی جانب سے مادر وطن کی حفاظت کیلئے قربانی دینے والوں کو خراج تحسین پیش کیا گیا ہے۔

پاک فوج کی جانب سے امید ظاہر کی گئی ہے کہ علاقے کے نوجوان ملک میں امن اور ترقی کیلئے اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔