Official Web

انگلینڈ سیریز کی تیاریاں تیز، ووسٹر شائر میں آج بھی 2 ٹریننگ سیشن ہوں گے

لندن:  انگلینڈ سیریز کی پریکٹس کیلئے ووسٹر شائر میں آج بھی 2 ٹریننگ سیشن ہوں گے، دوسرے روز قومی کھلاڑیوں نے بولنگ، بیٹنگ اور فیلڈنگ میں زبردست ایکشن دکھائے۔

ووسٹر شائر میں قومی شاہینوں کی اونچی اڑان، انگلینڈ سیریز کے لیے تیاریاں تیز ہو گئیں، آج بھی 2 ٹریننگ سیشن شیڈول ہیں جن میں بیٹنگ، بولنگ، فیلڈنگ اور فزیکل فٹنس پر خاص توجہ دی جائے گی۔

گذشتہ روز بھی کھلاڑیوں کی پہلی بار گراؤنڈ میں دو انٹریز ہوئیں، لیجنڈری یونس خان سے بلے باز کے گر سیکھے، مشتاق احمد کی نگرانی میں اسپین بولنگ کے جوہر سرفراز احمد کی وکٹ کیپنگ پریکٹس ہوئی۔

فاسٹ بولنگ کے تیکھے اور ترچھے اٹیک کیلئے کوچ وقار یونس نے موسم کو سازگار قرار دے دیا، سہیل خان اور شاہین آفریدی اچھی کارکردگی کے لیے پرجوش ہیں۔

لاک ڈاؤن ایس او پیز کا خیال رکھتے ہوئے قومی اسکواڈ اسی روٹین کے ساتھ تیرہ جولائی کو ڈربی شائر روانہ ہو گا، تین ٹیسٹ میچز کی سیریز 5 اگست سے شروع ہو گی۔