Official Web

’ کورونا سے امریکا کو نقصان پہنچا‘ ٹرمپ نے وائرس پھیلانے کا ملبہ پھر چین پر ڈال دیا

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹڑمپ نے کہا ہے کہ کورونا نے اپنا بدصورت چہرہ پوری دنیا کو دکھایا، وائرس سے امریکا کو بہت نقصان پہنچا، صدر ٹرمپ نےایک بار پھر چین کو بیماری کے پھیلاؤ کا ذمہ دارقرار دے دیا۔

امریکی صدر میڈیا انٹرویو کے دوران کہا کہ کورونا وائرس پوری دنیا میں پھیل گیا۔ اس وبا نے امریکا کو بھی شدید نقصان پہنچایا، جب کورونا سے یہ سب کچھ ہوتے دیکھتا ہوں تو چین پر غصہ آتا ہے۔ ٹرمپ نے ایک بار پھر چین کو بیماری کے پھیلاؤ کا ذمہ دار ٹھہرایا۔

امریکی طبی ماہر ڈاکٹر انتھونی فاؤسی کا کہنا ہے اگر امریکہ میں یومیہ ایک لاکھ کورونا وائرس کے نئے کیسز رپورٹ ہونے لگیں تو انہیں قطعی حیرت نہیں ہو گی۔

انہوں نے کہا کہ وائرس کی روک تھام کے لیے امریکا درست سمت میں نہیں جا رہا۔ انہوں نے تجویز دی کہ معیاری ماسک شہریوں میں مفت تقسیم کرنے چاہئیں۔

دوسری طرف امریکی معیشت بھی بری طرح کورونا کی زد میں ہے، امیگریشن سروسز نے تیرہ ہزار سے زائد ملازمین کو بغیر تنخواہ چھٹی پر بھیجنے کا فیصلہ کر لیا۔ اطلاق تین اگست سے ہو گا، فیصلہ مالی بحران کے باعث کیا گیا۔