Official Web

چین میں شدید بارشوں سے مزید 12 افراد ہلاک، 10 لاپتہ ہو گئے

بیجنگ:  چین کے مرکزی اور جنوبی صوبوں میں شدید بارشوں سے مزید 12 افراد ہلاک اور دس لاپتہ ہو گئے۔

صوبے سیچوان اور ہبئی میں شدید بارشوں سے معولاتِ زندگی بری طرح متاثر ہوئے۔ شہر کی سڑکوں پر پانی جمع ہو گیا۔ ریسکیو ارکان نے پانی میں پھنسے افراد کی مدد کی۔ حکام نے 8 ہزار افراد کو محفوظ مقامات پر پہنچا دیا ہے۔ پورے ملک میں رواں ماہ سے جاری بارشوں سے اب تک 80 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

واضح رہے کہ متاثرہ علاقوں میں ہونے والی بارشوں اور سیلاب سے ایک کروڑ سے زائد افراد متاثر ہوئے ہیں، سیلاب سے معیشت کو اربوں ڈالر کا نقصان ہو چکا ہے۔ سیلابی ریلا کئی شہروں میں موجود آبادیوں میں داخل ہو گیا جس کی زد میں آ کر ہزاروں مکان پانی میں بہہ گئے۔ امدادی کارکنوں نے لوگوں کو سیلاب سے بچانے کی کوششیں جاری رکھیں اس کے باوجود متعدد افراد لاپتہ ہیں۔