Official Web

انگلینڈ پہنچنے والے پاکستانی کرکٹرزاورمعاون اسٹاف کی کورونا ٹیسٹنگ آج ہوگی

انگلینڈ پہنچنے والے پاکستانی کرکٹرزاورمعاون اسٹاف کی کورونا ٹیسٹنگ آج ہوگی۔

انگلینڈ پہنچنے والے پاکستانی کرکٹرزاورمعاون اسٹاف کی کورونا ٹیسٹنگ آج ہوگی۔پاکستان سے نیگیٹو قرار پانے والے مہمان ایک انجانا خوف لیے اس مرحلے سے گزریں گے۔

یاد رہے کہ اتوار کو چارٹرڈ طیارے میں مانچسٹر کے لیے اڑان بھرنے والے 18 کرکٹرز اور 11 سپورٹس سٹاف اراکین پہلے ٹیسٹ کی رپورٹ منفی آنے کے بعد لاہور کے مقامی ہوٹل میں بنائے جانے والے بائیوسیکیور ماحول میں آ گئے تھے، یہاں پر دوسری ٹیسٹنگ میں نیگیٹو آنے کے بعد ان کو چارٹرڈ طیارے پر سوار گیا، دوسری جانب ریزروزمیں سے روجیل نذیر اور محمد موسی کو بھی کلیئرنس کے بعد اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا، پاکستان میں محمد حفیظ کا پی سی بی کے تحت ٹیسٹ مثبت اور نجی لیبارٹری میں منفی آگیا، بعد ازاں پی سی بی کے زیراہتمام دوسرے ٹیسٹ میں بھی نتیجہ نیگیٹو آیا، وہاب ریاض بھی پی سی بی کے زیر اہتمام پہلے ٹیسٹ میں پازیٹو، نجی لیبارٹری اور پھربورڈ کے تحت دوسرے ٹیسٹ میں بھی نیگیٹو آگئے، ان دونوں سمیت 6 کرکٹرز کے دوبارہ سیمپل گزشتہ روز لے گئے، پاکستان میں نتائج کے حوالے سے پیدا ہونے والے شکوک کے بعد انگلینڈ میں آج ہونے والے ٹیسٹ انتہائی اہم سمجھے جارہے ہیں۔
ذرائع کے مطابق اس حوالے سے کرکٹرزمیں ایک تشویش کی لہر موجود ہے، یوں توپورا پاکستانی اسکواڈ ووسٹر میں 14 روز کا قرنطینہ کر رہا ہے، اگرکسی کھلاڑی یا آفیشل کا ٹیسٹ پازیٹوآجاتا ہے تو اس کودیگرسے الگ قید تنہائی میں وقت گزارنا ہوگا۔

%d bloggers like this: