Official Web

گلوکار سلمان احمد سارک ممالک کیلئے کوویڈ 19کے خیر سگالی سفیر نامزد

لاہور: پاکستانی بینڈ جنون کے گلوکار سلمان احمد کو جنوبی ایشیائی تنظیم برائے علاقائی تعاون (سارک) نے صحت کے شعبے میں کوویڈ 19 کا خیر سگالی سفیر نامزد کر دیا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق سلمان احمد کا کہنا ہے کہ پاکستان میری جان اور شان ہے۔ انہوں نے کہا کورونا وائرس نے زندگی کو مکمل طور پر مفلوج کر دیا ہے، ہمیں اس بیماری کو شکست دینی ہے تو مل کر کام کرنا ہوگا۔

واضح رہے کہ سلمان احمد اور ان کی اہلیہ ڈاکٹر ثمینہ احمد ایک خیراتی ادارہ بھی چلا رہے ہیں، انہیں سارک کے شعبہ صحت کی جانب سے کوویڈ 19 کا خیر سگالی سفیر مقرر کیا گیا ہے۔ اس سے پہلے سلمان احمد انسداد پولیو کی مہم میں اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے کے بھی خیر سگالی سفیر کے طور پر کام کر رہےہیں۔