Official Web

امریکا میں سیاہ فام شہری کی ہلاکت پر مزید 2 پولیس اہلکاروں کے خلاف مقدمات درج

واشنگٹن: امریکا میں سیاہ فام شہری جارج فلائیڈ کی ہلاکت پر مزید 2 پولیس اہلکاروں کیخلاف مقدمات درج کرلیے گئے۔

امریکا میں سیاہ فام شہری کی ہلاکت پر مزید تین پولیس اہلکاروں کے خلاف مقدمات درج کرلیے گئے ہیں، جو اس وقت اپنے ساتھی پولیس اہلکار کو جارج کی گردن پر گھٹنا رکھتے ہوئے محض دیکھتے رہے جب کہ گھٹنا رکھنے والے پولیس اہلکار کے خلاف مقدمہ میں مزید سنگین نوعیت کے الزامات کی دفعات بھی شامل کرلی گئی ہیں۔ ریاست مینی سوٹا کے اٹارنی جنرل کا کہنا ہے مزید شواہد کا تقاضا ہے کہ سیکنڈ ڈگری مرڈر چارجز لگائے جائیں۔

Minnesota Attorney General Keith Ellison is increasing charges against Derek Chauvin to 2nd degree in George Floyd’s murder and also charging other 3 officers. This is another important step for justice.
— Amy Klobuchar (@amyklobuchar) June 3, 2020

دوسری جانب امریکا میں سیاہ فام شہری جارج فلائیڈ کی پولیس حراست میں ہلاکت کے خلاف مظاہروں کا سلسلہ تھم نہ سکا، پرُ تشدد مظاہروں اور ہنگاموں کے باعث 20 ریاستوں میں ہزاروں نیشنل گارڈز آفیسرز تعینات ہیں۔

سابق امریکی صدر باراک اوباما نے احتجاجی ریلی سے آن لائن خطاب کیا اور کہا کہ یہ وقت سیاسی ایکشن لینے اور پولیس اصلاحات کرنے کا ہے تاکہ امریکی عوام ایک بار پھر ایک ہوسکیں۔

ادھر امریکی وزیر دفاع اپنے ہی صدر کے خلاف بول پڑے، مارک اسیپر نے کہا ہے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے فوج کی ضرورت نہیں تھی۔ سابق وزیر دفاع جیمز میٹس نے صدر ٹرمپ کے اقدامات کو نازی جرمنوں کے اقدامات سے ملاتے ہوئے کہا کہ صدر ٹرمپ امریکی عوام کو تقسیم کر رہے ہیں۔

%d bloggers like this: