Official Web

صارفین اب سالوں پرانی پوسٹس ڈیلیٹ کر سکیں گے، فیس بک کا نیا ٹول متعارف

لاہور:  سماجی رابطوں کی ویب سائٹ فیس بک پر صارفین کی سہولت کیلئے ایک نیا ٹول متعارف کرا دیا گیا ہے جس کی مدد سے وہ اب سالوں پرانی پوسٹس کو بھی ختم کر سکتے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ فیچر آئندہ ہفتوں میں تمام فیس بک صارفین استعمال کر سکیں گے۔ خیال رہے کہ اس سے قبل فیس بک پر ایک ایک پوسٹ ہی ڈیلیٹ کرنا ممکن تھا مگر اب سالوں پرانے مواد کو بیک وقت ڈیلیٹ کرنا ممکن ہو سکے گا۔

اس نئے فیچر کا نام ‘’منیج ایکٹیویٹی’’ ہے۔ اس کے ذریعے صارف ناصرف اپنی بیک وقت متعدد پوسٹس ڈیلیٹ کرسکے گا بلکہ اس کے پاس آپشن ہوگی کہ وہ اسے آرکائیو میں منتقل کرسکے۔

اس فیچر کے ذریعے پرانے مواد کو تاریخ، ٹیگ، فوٹو، ویڈیو اور اپ ڈیٹس جیسے فلٹرز کے ذریعے تلاش کر سکیں گے۔ فیس بک کے مطابق ڈیلیٹ کی گئی پوسٹس ایک ماہ تک ایک فولڈر میں موجود رہیں گی جس کے بعد وہ ہمیشہ کیلئے غائب ہو جائیں گی۔