Official Web

لاک ڈاؤن میں سب سے زیادہ کمائی کرنیوالوں میں رونالڈو آگے، میسی دوسرے نمبر پر رہے

لاہور:  لاک ڈاؤن میں کھیلوں کے میدان تو ویران رہے لیکن کھلاڑی سوشل میڈیا پر اِن ایکشن رہے، سب سے زیادہ کمائی کرنے والوں میں کرسٹیانو رونالڈو آگے، لیونل میسی دوسرے اور نیمار تیسرے نمبر پر رہے، ٹاپ ٹین میں بھارتی کپتان ویرات کوہلی بھی شامل ہیں جنہیں چھٹی پوزیشن ملی۔

جان لیوا وائرس کے پھیلنے کا خطرہ، میدان ویران ہوئے تو کھلاڑی سوشل میڈیا پر ایکٹو ہو گئے، زیادہ فالوورز یعنی زیادہ کمائی کرنے والوں کا مقابلہ کرسٹیانو رونالڈو نے جیت لیا۔ اپنی منفرد پوسٹس سے اٹھارہ لاکھ بیاسی ہزار تین سو چھیتس پاؤنڈ کی ریکارڈ کمائی کی۔

مایہ ناز فٹبالر کے روایتی حریف لیونل میسی کی آمدن بارہ لاکھ ننانوے ہزار تین سو تہتر پاؤنڈ رہی، تیسرے نمبر پر براجمان سپر اسٹار نیمار جونیئر سوشل میڈیا کمائی سے گیارہ لاکھ بانوے ہزار دو سو گیارہ پاؤنڈ حاصل کرنے لگے۔

امریکی باسکٹ بال پلیئر او نیال چوتھے اور فٹبال لیجنڈری ڈیوڈ بیکھم اس میدان میں پانچویں نمبر کے کھلاڑی بن گئے، بھارتی کرکٹ کپتان ویرات کوہلی کو سوشل میڈیا میچ میں چھٹی پوزیشن ملی، اسٹار بلے باز کو انسٹاگرام سےتین لاکھ اناسی ہزار دو سو چورانوے پاؤنڈ کا مال آنے لگا۔