Official Web

عوام نے کورونا کو مذاق اور وہم سمجھا اسی لیے وبا مزید پھیل گئی، بشریٰ انصاری

کراچی: بیرون ملک مقیم اداکارہ بشریٰ انصاری نے وطن واپس نہ آنے کا ذمہ دار پاکستانی عوام کو قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ عوام نے اسے مذاق اور وہم سمجھا اسی لیے یہ وبا مزید پھیل گئی۔

بشریٰ انصاری کی جانب سے انسٹا گرام پر ایک ویڈیو جاری ہوئی ہے جس میں وہ بغیر میک اپ کے چہل قدمی کرتی نظر آرہی ہیں۔ انہوں نے ویڈیو میں یہ بھی کہا کہ نہ تو وہاں میک اپ کا مزہ ہے اور نہ ہی لپ اسٹک کا، یہ سب بہت خوبصورت ہے لیکن مجھے اپنے وطن پاکستان کی بہت یاد آتی ہے۔

بشریٰ انصاری نے پاکستان نہ آنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ آپ سب لوگ بازاروں میں گھوم رہے ہیں، آپ لوگوں نے کورونا وائرس کو محض ایک وہم اور مذاق سمجھا جس کی وجہ سے یہ وبا مزید پھیل گئی اور اس تمام صورتحال کے پیش نظر ہم یہاں پھنس گئے۔

اداکارہ نے یہ بھی کہا کہ ہم لوگ ڈر رہے ہیں اور سوچ رہے ہیں کہ کیسے جائیں حتیٰ کہ سب کہہ رہے ہیں کہ واپس مت جاؤ لیکن سچ تو یہی ہے کہ میں آپ لوگوں کی وجہ سے واپس نہیں آ پارہی، برائے مہربانی اس وبا کو مزید پھیلنے سے روکیں اور کوشش کریں کہ زیادہ سے زیادہ وقت گھر پر رہیں۔