Official Web

فیس بک کی نئی اور دلچسپ ایپ ‘وینیو’ کیا ہے؟

سماجی رابطوں کے مقبول ترین پلیٹ فارم فیس بک نے حال ہی میں صارفین کے لیے ایک نئی ایپ متعارف کرائی ہے جس کا نام ‘وینیو’ ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق فیس بک کی نئی پروجیکٹ تجربہ کرنے والی ٹیم نے حال ہی میں ایک ایپ ‘وینیو’ متعارف کرائی ہے۔

فوٹو: بشکریہ میش ایبل

کمپنی کے مطابق یہ ایپ صارفین کو آن لائن براہ راست ایونٹس دکھانے میں مددگار ثابت ہوگی جب کہ لائیو ایونٹس کے دوران ایپ صارفین کو سوالات، پول اور لائیو چیٹ کرنے کا تجربہ بھی فراہم کرے گی۔

nascarcasm

@nascarcasm

So today during the race at @BMSupdates we’re trying this cool new thing with this cool new app called Venue – available for IOS and Android. Download and I’ll see you all on there right before the green flag!

Embedded video

See nascarcasm’s other Tweets

یہ ایپ ایونٹس کی میزبانی کے لیے نہیں ہے بلکہ اس کے ذریعے سے صارفین کو ایونٹ کے دوران ایک دوسرے سے بات چیت کرنے کا موقع مل سکے گا۔

خیال رہے کہ ‘وینیو’ ایپ فیس بک کی جانب سے ایک ہی ہفتے میں متعارف کرائی جانے والی تیسری ایپ ہے، اس سے قبل فیس بک نے سب سے پہلے ایک ویڈیو بنانے والی ایپ اور وائس کالز سے متعلق ایپ متعارف کرائی تھی۔

%d bloggers like this: