Official Web

دنیا کی پہلی نجی اسپیس فلائٹ ناسا کے دو خلابازوں کو لے کر امریکا سے روانہ

نیویارک:  دنیا کی پہلی نجی اسپیس فلائٹ ناسا کے دو خلابازوں کو لے کر امریکا سے روانہ ہو گئی۔

امریکی نجی کمپنی اسپیس ایکس کا تیار کردہ راکٹ فلوریڈا کے کینیڈی اسپیس اسٹیشن سے روانہ ہوا، فیلکن نائن اسپیس راکٹ میں ناسا کے دو سابق شٹل پائلٹ رابٹ بینکن اور ڈگلس ہرلی سوار ہیں۔

گزشتہ نو سال میں یہ پہلا خلائی مشن ہے جو امریکا کی سرزمین سے خلا بازوں کو لے کر بین الاقوامی خلائی اسٹیشن کے لئے روانہ ہوا، ناسا حکام کے مطابق خلابازوں کی واپسی کا فیصلہ ان کے خلائی اسٹیشن پر پہنچنے کے بعد کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ اس سے پہلے سپیس ایکس کی خلائی پرواز موسم کی خرابی کے باعث موخر کر دی گئی تھی۔ یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ ناسا نے 2011ء میں اپنا سپیس شٹل پروگرام ختم کرتے ہوئے بین الاقوامی خلائی سٹیشن تک سفر اور واپسی کے انتظامات نجی شعبے کے سپرد کر دئیے تھے۔