Official Web

واٹس ایپ میں 50 افراد سے ویڈیو چیٹ کا فیچر استعمال کرنے کا طریقہ

کیلیفورنیا: سماجی رابطوں کی معروف پلیٹ فارم واٹس ایپ میں بیک وقت 50 افراد سے ویڈیو چیٹ کا فیچر پیش کیا جا رہا ہے۔

اس فیچر کو استعمال کرنے کیلئے واٹس ایپ اوپن کریں اور کالز ٹیب پر جائیں اور کریئیٹ اے روم پر کلک کریں یا اس کے علاوہ کسی دوست یا گروپ چیٹ کو اوپن کریں اور وہاں اٹیج سائن پر کلک کرکے روم آپشن پر جائیں۔

اس کے علاوہ گروپ چیٹ اوپن اور وہاں گروپ کال پر کلک کرکے بھی روم بنایا جا سکتا ہے۔ تاہم خیال رہے کہ یہ آپشن اسی وقت دستیاب ہوسکتا ہے جب گروپ میں پانچ یا اس سے زیادہ لوگ موجود ہوں۔

آپ جب روم آپشن میں کلک کریں گے تو ایک پوپ اپ ونڈو سامنے آئے گی جس میں Continue in Messenger پر کلک کریں اور اس کے بعد ٹرائی اٹ آپشن انتخاب کریں۔ اس کے بعد کریئیٹ روم کو کلک کرکے اس کا نام بھی لکھنا ہوگا۔

بعد ازاں اس کا لنک واٹس ایپ پر بھیجنے کے لیے واٹس ایپ کو ری اوپن کرلیں۔ اب ایسے لوگوں کا انتخاب کریں جن کے ساتھ آپ یہ لنک شیئر کرنا چاہتے ہیں اور سکرین پر موجود ایرو پر کلک کریں۔ اس کے بعد آپ کے سامنے لنک ہوگا جس میں ٹیکسٹ کے ذریعے آپ اپنا میسج لکھ سکتے ہیں اور پھر سینڈ بٹن پر کلک کردیں۔

تاہم یاد رہے کہ واٹس ایپ کمپنی نے کہا ہے کہ یہ فیچر فی الحال مین ایپ میں متعارف نہیں کرایا گیا، مگر بہت جلد صارفین اسے استعمال کر سکیں گے۔