Official Web

چاہتا ہوں قوم روایتی طریقے سے ہٹ کر عید منائے: وزیراعظم عمران خان

اسلام آباد:  وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ چاہتا ہوں کہ میری قوم عید روایتی طریقے سے ہٹ کر منائے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ میں چاہتا ہوں کہ اس مرتبہ قوم روایت سے ہٹ کر عید الفطر کی خوشیاں منائے۔

Imran Khan

@ImranKhanPTI

I want our nation to observe this Eid in a different manner from the usual celebratory style. First, let us think of & pray for all those families who have been deprived of their loved ones by the plane crash tragedy & all those who have lost their lives to COVID19.

6,228 people are talking about this

انہوں نے مزید لکھا کہ سب سے پہلے ہم ان خاندانوں کیلئے دعا کریں جن کے پیارے ہوائی جہاز سانحے میں ان سے بچھڑ گئے یا کورونا وائرس کے نتیجے میں ان سے جدا ہو گئے۔

Imran Khan

@ImranKhanPTI

I want our nation to observe this Eid in a different manner from the usual celebratory style. First, let us think of & pray for all those families who have been deprived of their loved ones by the plane crash tragedy & all those who have lost their lives to COVID19.

Imran Khan

@ImranKhanPTI

Second, everyone must remember to observe the SOPs in place for COVID19. The disease is with us & social distancing must be strictly observed throughout the Eid holidays, including during Eid prayers. May Allah bless our nation.

3,244 people are talking about this

عمران خان کا کہنا تھا کہ دوسرا یہ کہ ہم میں سے ہر کوئی وباء کے حوالے سےمتعارف کردہ خصوصی تدابیر یعنی SOPs کا بھرپور خیال اور لحاظ رکھے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ کورونا مرض ہمارے درمیان موجود ہے چنانچہ ادائیگی نمازِ عید سمیت پوری چھٹیوں کے دوران سماجی فاصلوں کا بطور خاص اہتمام کیا جائے۔ اللہ پاک اپنی رحمت ہم پر سایہ فگن فرمائیں، آمین

دوسری طرف وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز کا سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہنا تھا کہ یہ ایک منفرد موقع ہے کہ ملک بھر میں ایک ہی دن عید منائی جارہی ہے۔ وزیراعظم عمران خان کی متحرک قیادت میں پاکستان اتحاد اور خوشحالی کی منزل کی جانب گامزن ہے۔

Senator Shibli Faraz@shiblifaraz

یہ ایک منفرد موقع ہے کہ ملک بھر میں ایک ہی دن عید منائی جارہی ہے۔ وزیراعظم عمران خان کی متحرک قیادت میں پاکستان اتحاد اور خوشحالی کی منزل کی جانب گامزن ہے۔

181 people are talking about this

انہوں نے لکھا کہ عید مناتے ہوئے ان غم زدہ خاندانوں کو نہ بھولیں جنہوں نے گزشتہ روز طیارے کے حادثے میں اپنے پیاروں کو کھو دیا۔

Senator Shibli Faraz@shiblifaraz

عید مناتے ہوئے ان غم زدہ خاندانوں کو نہ بھولیں جنہوں نے گزشتہ روز طیارے کے حادثے میں اپنے پیاروں کو کھودیا۔

48 people are talking about this

وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ایک طویل عرصے کے پاکستان اور عالم اسلام میں ایک عید ہو گی۔

Ch Fawad Hussain

@fawadchaudhry

ایک طویل عرصے کے پاکستان اور عالم اسلام میں ایک عید ہو گی،اللہ کا لاکھ لاکھ شکر ہے کہ اس نے ہمیں سرخرو کیا، رویت ھلال کمیٹی کے سربراہ مولانا منیب الرحمنٰ اور تمام اراکین بھی مبارک باد کے مستحق ہیں تمام لوگوں نے بڑے دل کا مظاہرہ کیا اور مشکل حالات میں عوام کو ایک عید کی خوشی ملی

2,424 people are talking about this

انہوں نے مزید لکھا کہ اللہ کا لاکھ لاکھ شکر ہے کہ اس نے ہمیں سرخرو کیا، رویت ہلال کمیٹی کے سربراہ مفتی منیب الرحمنٰ اور تمام اراکین بھی مبارک باد کے مستحق ہیں، تمام لوگوں نے بڑے دل کا مظاہرہ کیا اور مشکل حالات میں عوام کو ایک عید کی خوشی ملی۔
پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری نے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ سادگی سے عید منائیں، نمازِ عید کی ادائیگی کرنا ہے تو حکومتی ایس او پیز کے مطابق نماز ادا کریں۔

ایک ویڈیو پیغام میں چیئر مین پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ دنیا بھر کے مسلمان ایک ایسے وقت میں عید منارہے ہیں جب کورونا کی خطرناک وباء پھیلی ہوئی ہے۔ پاکستان کے مسلمان کورونا کی وباء کا سامنا کرنے کے ساتھ طیارہ حادثے کا دکھ بھی سہہ رہے ہیں۔

بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ میں آپ سے اپیل کرتا ہوں کہ اس صورتحال میں سادگی سے عید منائیں۔ اپیل کرتا ہوں کہ اس عید کو اپنے شہداء کے نام کریں۔ اس عید کو طبی عملے کے نام کریں جو آپ کی زندگیوں کے تحفظ کیلئے اپنی اور اپنے خاندان کی زندگیوں کو خطرے میں ڈال رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اپیل کرتا ہوں کہ جتنا ممکن ہوسکے عید اپنے گھر پر منائیں، اگر آپ نے نمازِ عید کی ادائیگی کرنا ہے تو حکومتی ایس او پیز کے مطابق نماز ادا کریں، سعودی عرب، ایران، متحدہ عرب امارات اور ترکی نے اپنے شہریوں کو عید کا دن اپنے گھروں پر منانے کا پابند کیا ہے۔

چیئرمین پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ اگر آپ اپنا تحفظ چاہتے ہیں تو اپیل کرتا ہوں کہ نماز عید بھی گھر پر ادا کریں، عید ملن بھی فون، واٹس ایپ کے ذریعے کریں، اپنا تحفظ کرکے نہ صرف ہم خود کی جان بچاسکتے ہیں بلکہ ایسا کرنے سے ہمارے نظامِ صحت پر اتنا ہی بوجھ آئے گا کہ جتنا وہ اٹھاسکے۔

بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ احتیاط کرکے ہم دوسروں کی زندگیوں کا بھی تحفظ کرسکتے ہیں، اپیل کرتا ہوں کہ یہ عید اپنے ڈاکٹروں، نرسوں، ہیروز اور اپنے شہداء کے نام کریں۔

عید الفطر کے حوالے سے پیغام دیتے ہوئے وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر کا کہنا تھا کہ عوام الناس عید روایتی انداز کے بجائے سادگی سے منائیں۔ مشکل وقت میں مسلمان صرف اللہ کی طرف دیکھتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ 9 ماہ سے محصور کشمیری عوام کے جذبے کو سلام پیش کرتا ہوں، مسلمان کےلئے دو ہی راستے ہیں، شہادت یا آزادی۔ کورونا وباء،مظلوم کشمیریوں اور پی آئی اے سانحہ کی وجہ سے عید سادگی سے منائیں۔ انشاء اللہ بہت جلد عید سرینگر جموں اور لداخ میں منائیں گے۔

عید الفطر کے حوالے سے پیغام دیتے ہوئے وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر کا کہنا تھا کہ عوام الناس عید روایتی انداز کے بجائے سادگی سے منائیں۔ مشکل وقت میں مسلمان صرف اللہ کی طرف دیکھتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ 9 ماہ سے محصور کشمیری عوام کے جذبے کو سلام پیش کرتا ہوں، مسلمان کےلئے دو ہی راستے ہیں، شہادت یا آزادی۔ کورونا وباء،مظلوم کشمیریوں اور پی آئی اے سانحہ کی وجہ سے عید سادگی سے منائیں۔ انشاء اللہ بہت جلد عید سرینگر جموں اور لداخ میں منائیں گے۔

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے عیدالفطر پر پیغام میں کہا کہ کورونا وباء اور طیارہ حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر ہر آنکھ نم ناک ہے۔ عید پر ہمیں بحیثیت قوم جاں بحق افراد کے لواحقین سے اظہار یکجہتی کرنا چاہئے۔

ان کا کہنا تھا کہ وطن عزیز ہم سے عید سادگی سے منانے کا تقاضا کرتا ہے۔ میری اپیل ہے کہ کورونا وباء اور طیارہ سانحہ کے باعث لوگ سادگی سے عید منائیں۔ اس وقت قوم اوردنیاایک بحران سے گزررہی ہے۔

عثمان بزدار کا مزید کہنا تھا کہ کورونا نے ہر چیز کو بدل کر رکھ دیا ہے۔ اس عید پر ہمیں غیر معمولی احتیاط کرنے کی ضرورت ہے۔ عید پر سماجی فاصلوں کو برقرار رکھنے میں ہی خیرو عافیت ہے۔

سابق مشیر اطلاعات اور پاکستان تحریک انصاف کی سینئر رہنما ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ تمام مسلمانوں کو عیدالفطر مبارک ۔

Dr. Firdous Ashiq Awan@Dr_FirdousPTI

تمام مسلمانوں کو عیدالفطر مبارک ،دعا ہے کہ اللہ کریم رمضان المبارک کے دوران کی گئی ہماری عبادات کو قبول فرمائے،اور سانحہ پی آئی اے کے شہداء کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے۔ کرونا کی وبا سے اللہ تعالیٰ تمام انسانیت کو محفوظ رکھیں۔آمین

66 people are talking about this

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے انہوں نے لکھا کہ دعا ہے کہ اللہ کریم رمضان کے دوران کی گئی ہماری عبادات کو قبول فرمائے اور سانحہ پی آئی اے کے شہداء کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے۔ کورونا کی وبا سے اللہ تعالیٰ تمام انسانیت کو محفوظ رکھیں۔

سابق وزیراعظم محترمہ بینظیربھٹو کی صاحبزادی بختاور زرداری کا کہنا تھا کہ خوشی ہے کہ عید الفطر کے معاملے پر ہم سب تاریخ پر متحد ہیں، تمام لوگوں کو عید مبارک ہو۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے انہوں نے لکھا کہ کورونا وائرس کے باعث ان ہیلتھ ورکرز کو یاد رکھیں جو فرنٹ لائن پر لڑ رہے ہیں اور ان کی مدد کریں، گھر پر رہیں اور دعائیں سب کے لیے دعا کریں۔

Bakhtawar B-Zardari

@BakhtawarBZ

Glad we are all united on date. Universal everyone. Remember our front line health workers – please help them save lives by staying at home and praying at home. Somber Eid this year as we mourn those we lost aboard . Enough lives have been lost ?

402 people are talking about this

بلاول بھٹو زرداری کی ہمشیرہ کا مزید کہنا تھا کہ عید سادگی سے منائیں تاکہ پی آئی اے طیارہ حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کا دُکھ بانٹ سکیں۔ اس حادثے میں کافی جانیں ضائع ہوئی ہیں۔