Official Web

پاکستانی نژاد برطانوی نابینا لڑکی نے اپنی آواز سے سب کو گرویدہ بنا لیا

لندن:  آنکھوں سے محروم چودہ سالہ پاکستانی نژاد برطانوی لڑکی سیرین جہانگیر نے اپنی آواز سے سب کو گرویدہ بنا لیا۔ برطانیہ کے شو ‘’بریٹن گاٹ ٹیلنٹ’’ میں سروں کا ایسا جادو جگایا کہ سننے والے دم بخود رہ گئے۔

تفصیل کے مطابق نو سال کی عمر سے آنکھوں کی بینائی سے محروم ہونے والی پاکستانی نژاد سیرین جہانگیر ‘’بریٹن گوٹ ٹیلنٹ’’ مقابلہ جیت کر اگلے مرحلے میں پہنچ گئی ہیں۔

سٹیج پر کھڑے ہو کر گفتگو کرتے ہوئے سیرین جہانگیر کا کہنا تھا کہ میوزک ہی اس کی بینائی ہے۔

سیرین جہانگیر پیانو بجاتی ہیں اور گانا خود ہی کمپوز کر کے گاتی ہیں۔ سیرین کی پرفارمنس کے دوران حال میں موجود ہر آنکھ اشکبار تھی اور ہال میں ایک سکوت طاری تھا۔

سیرین جہانگیر وزیراعظم پاکستان عمران خان کے معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانی سرمایہ کاری صاحبزادہ جہانگیر کی پوتی اور جنید جمشید کی بھتیجی ہیں۔